ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بین الاقوامی یوم ِ خواندگی پروگرام کا انعقاد

بھٹکل: بین الاقوامی یوم ِ خواندگی پروگرام کا انعقاد

Fri, 08 Sep 2017 18:28:26    S.O. News Service

بھٹکل:08/ستمبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ پنچایت ہال میں منعقد ہوئے بین الاقوامی یوم ِ خواندگی کا افتتاح کرنے کے بعد رکن اسمبلی منکال وئیدیا خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے، ایک شہر میں ہونے والی صرف برجوں اور سڑکوں کی تعمیر کو ترقی نہیں کہتے بلکہ سماج کی چو طرفہ ترقی میں شہر کے ہرفرد کاخواندہ ہونا اس کے ترقی کی طرف اشارہ کرتاہے۔ کارکردگی کے لئے اعداد وشمارات اہمیت نہیں رکھتے ،جتنی کٹھن محنت ہوگی اتنا حاصل کرنا ممکن ہونے کی بات کہی۔ انہوں نےکہاکہ بھٹکل میں خاص کر خیال رکھا گیا ہے کہ تعلیمی میدان میں کوئی کمی نہ ہو۔

شری وینکٹ رمن مندر انتطامیہ کے صدر ایم آر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ساتھ روحانی فکر کو اپنا نا آج کی ضرورت ہے۔ موبائیل استعمال میں نا خواندہ لوگ بہت آگے ہیں،تعلیم یافتہ بننے کے لئے جذبہ و شوق ہونے کی بات کہی۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، وشنو دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک ، پنچایت ممبر جئے لکشمی گونڈ، میناکشی جٹانائک، محسن جکا وغیرہ موجود تھے۔ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ بھٹکل تعلیمی افسر مادیو نائک نے استقبال کیا۔ معاشی تعلیمی آفیسر دیانند نے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ کے مختلف علاقوں سے خواندہ رضاکار پروگرام میں موجود تھے۔


Share: